جاریہ ماہ بینک کو 12 دن تعطیلات ،آر بی آئی سے اہم تبدیلیاں، انٹرنیٹ بینکنگ اور دیگر کئی سہولتیں

   

حیدرآباد /31 مئی ( سیاست نیوز ) ماہ جون کے آغاز سے ملک کے بینکنگ نظام میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں جون میں حالانکہ بنکس کو 12 دن تعطیلات رہیں گے تاہم ان تعطیلات کے علاوہ تبدیلیوں کی آگہی سے استفادہ کنندگان اور صارفین اپنے وقت اور رقم دونوں کو بچاسکتے ہیں۔ بنکس کی جانب سے ہر ماہ کسی نہ کسی قسم کی تبدیلی اور نئے اقدامات اور شرائط عائد کئے جاتے ہیں۔ لیکن جون سے کچھ اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔ آر بی آئی کی جانب سے تعطیلات کی فہرست جاری کی جاتی ہے ۔ اس مرتبہ جون کے آغاز سے چند اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔ تعطیلات کے دوران صارفین انٹرنیٹ بینکنگ ، موبائل بینکنگ ، یو پی آئی ، اے ٹی ایم سرویس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ رقم کو اے ٹی ایم کے ذریعہ نکالنا اور ڈپازٹ مشین کے ذریعہ رقم کھاتے میں جمع کرنا رقم کی منتقلی جیسے سہولیات دستیاب رہیں گے ۔ نئی تبدیلیوں میں آدھار کارڈ ، فیکسڈ ڈپازٹ ، بیرونی کریڈیٹ کارڈ کی ادائیگی اور ایس بی آئی کی نئی اسکیمات شامل ہیں ۔ یکم جون سے ہونے والی تبدیلیوں میں اہم آدھار کارڈ کی تفصیلات کو اپڈیٹ کرنا ہوگا ۔ یو آئی ڈی اے آئی نے بہترین سہولت کو فراہم کیا ہے ۔ نام ، پتہ جیسے تفصیلات کو آن لائن کے ذریعہ تبدیل کرنے سے جس کیلئے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا اور یہ سہولت اور موقع 14 جون تک فراہم کیا جارہا ہے ۔ جس کے بعد آن لائن کے ذریعہ 50 روپئے ادا کرنے ہوں گے ۔ ہر ماہ گیاس سلینڈر کی قیمت میں کمی و اضافہ ہوتی رہتی ہے ۔ اس ماہ قیمت کم بھی ہوسکتی ہے اور زیادہ ہونے کے بھی امکانات پائے جاتے ہیں ۔ گذشتہ ماہ کمرشیل گیاس سلینڈر کی قیمت میں کمی کی گئی تھی ۔ جبکہ بنک کھاتوں میں موجودہ غیر حاصل شدہ رقم جو ڈپازٹ کی شکل میں پائی جاتی ہے کے تعلق اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ سیونگ اور کرنٹ اکاونٹ میں موجودہ رقم جس کو کسی نے حاصل نہیں کیاہے ۔ اس طرح کے اکاونٹس میں موجودہ رقم کو ان کے حقیقی نامینی کے حوالے کرنے کا آر بی آئی نے اہم فیصلہ لیا ہے ۔ اکاونٹس میں موجودہ رقم کو اگر کسی نے حاصل نہیں کیا ہے تو ایسے افراد کی تلاش ان کے افراد خاندان اور نامینی کو رقم حوالے کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ آر بی آئی نے یکم جون سے 100دن تک شعور بیداری پروگرام کو منعقد کرتے ہوئے ان مسائل کی یکسوئی کا فیصلہ کیا ہے اور ان کلیمڈ اکاونٹس کو سیٹل کیا جائے گا ۔ نئے شرائط میں الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کرنے والوں کو شدید دھکہ لگے گا ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی سبسیڈی رقم میں بھاری کٹوتی کی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت بھاری صنعت نے فاسٹر اڈاپشن اینڈ مینوفیکچرنگ آف الیکٹرک وہیکلس 2(FAME) اسکیم سے متعلق دی جانے والی سبسیڈی میں 40 فیصد سے 15 فیصد تک کی کمی کی گئی ہے ۔ الیکٹرک ٹو وہیلر گاڑی پر فی الحال 15 ہزار سے 10 ہزار تک کمی کی گئی ہے۔ دیگر شرائط میں اب آپ اپنے بچوں کے نام پر کھاتہ کھولنے کے بجائے بچوں کے نام پر میوچول فنڈس اسکیم میں سرمایہ کرسکتے ہیں ۔ مارکٹ ریگولیٹری ادارے نے سیکوریٹی ایکسچینج بورڈ آف انڈیا سیبی نے ان تازہ معلومات کو فراہم کیا ہے اور ان شرائط کا اطلاق 15 جون سے عملی شکل اختیار کرلے گا ۔ ایس بی آئی امرت کلش اسکیم ایس بی آئی کی یہ نئی اسکیم ہے ۔ اس کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 30 جون تک اسکیم میں شمولیت اختیار کی جاسکتی ہے۔ 400 دن کی مدت والی اس خصوصی اسکیم میں فکسڈ ڈپازٹ کرنے والے سینئیر سٹیزنس کیلئے 7.6 فیصد اور دیگر کیلئے 7.1 فیصد شرح سود حاصل ہوگا ۔