جاریہ ماہ نو میڈیکل کالجوں کے افتتاح کا قومی امکان:یوگی

   

لکھنو۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس مہینے یوپی کے 9میڈیکل کالجوں کا افتتاح کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلی نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں 9میڈیکل کالجوں کی تعمیر کا کام تقریبا آخری مرحلے میں ہے ۔قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سے ان میڈیکل کالجوں کا اس مہینے افتتاح ہو۔ریاست میں 9میڈیکل کالجوں کا بیک وقت افتتاح ریاست کے لئے تاریخی موقع ہوگا۔ یوگی نے کہا کہ اس وقت ان کالجوں میں تقریبا 450سے زیادہ فیکلٹی ممبر کی تعینات کا عمل جاری ہے ۔اسٹاف سلکشن کا کام پوری شفافیت کے ساتھ ہوگا۔اور باصلاحیت ٹیچروں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔