واشنگٹن، 11جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو سیکورٹی کے معاملہ پر گفت و شنید کے لئے 24 سے 30 جون کے درمیان ہندوستان-بحرالکاہل کے علاقے کا دورہ کریں گے اور اس دوران ان کا پہلا دورہ ہندوستان کا ہوگا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن آرٹاگس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔مسٹر اورٹاگس نے کہا‘‘ وزیر خارجہ پومپیو 24-30 جون کے درمیان ہندوستان -بحرالکاہل علاقے کے دورے پر جائیں گے اور اہم شراکت دار ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کے اشتراک و تعاون کے مقاصد کو بڑھانے پر بات چیت کریں گے ۔ترجمان نے کہا‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی کی حال میں ہونے والی انتخابی جیت ان کے لئے ایک مستحکم اور خوشحال ہندوستان کے نقطہ نظر کو بہتر موقع فراہم کرتا ہے جو عالمی سطح پرقائدانہ کردار ادا کرتاہے ’’۔مسٹر پومپیو اپنے دورہ سے قبل 12 جون کو امریکہ چیمبر آف کامرس میں امریکہ- ہندوستان بزنس کونسل انڈیا آئڈیا سمٹ سے بھی خطاب کریں گے ۔ یاد رہیکہ مسٹر پومپیو کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہیکہ ان کی کارکردگی سابق وزیرخارجہ ٹلرسن سے بہتر ہے جن کا ہر معاملہ پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے تنازعہ ہوجاتا ہے۔ ٹلرسن کی مختصر میعاد کے دوران ٹرمپ اور ٹلرسن میں ہمیشہ نظریاتی اختلاف رہا۔
