جاریہ ماہ 10 انٹیگریٹیڈ ضلع کلکٹریٹ کامپلکسوں کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ماہ جنوری میںجملہ 10 انٹیگریٹیڈ ضلع کلکٹریٹ کامپلکسوں کا افتتاح انجام دینگے ۔ وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اپنے محکمہ کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ افتتاحی تقاریب کیلئے ضروری انتظامات کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ جن ضلع کلکٹریٹ کامپلکس کی تعمیرات کے کچھ کام باقی ہیں ان کو بھی جلد مکمل کرلیا جائے ۔ 10 انٹی گریٹیڈ ضلع کلکٹریٹ کامپلکسوں میں نظام آباد اور سدی پیٹ کا آئندہ ہفتے افتتاح کیا جائیگا ۔ اس کے بعد کاماریڈی ‘ جگتیال اور سرسلہ کا دوسرے ہفتے میں افتتاح ہوگا ۔ علاوہ ازیں ورنگل ‘ جنگاوں اور پیدا پلی کامپلکسوں کا تیسرے ہفتے اور وقار آباد و ملکاجگری کا جنوری کے آخری ہفتے میں آغاز ہوگا۔ اس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔