جاریہ ہفتہ سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

   

حیدرآباد۔10۔ڈسمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں جاریہ ہفتہ کے دوران موسم سرما کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے اور کہا جار ہاہے کہ رات کے اوقات میں سرد ہوائوں کی لہریں شروع ہوجائیں گی ۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مطلع ابرآلود ہونے اور بارشوں کے نتیجہ میں موسم خوشگواررہا ہے اور درجہ حرارت معمول کے مطابق رہنے کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اضافہ نہیں ریکارڈ کیا گیا ۔خانگی ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند یوم کے دوران موسم سرما کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا اور جاریہ ماہ کے اواخر میں سردی کی لہر معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں ڈسمبر کے آخری ہفتہ میں درجہ حرار ت میں نمایاں گراوٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہاہے۔ دونوںشہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں 11ڈسمبر سے سردی کی لہر میں اضافہ کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور اس بات کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے کہ آئندہ 1ہفتہ کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی ۔3
بتایاجاتا ہے کہ جاریہ ماہ کے اواخر میں سردی کی شدت میں ہونے والے اضافہ کے دوران صحت کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔3