گریٹر حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر، 70 ہزار مکانات تقسیم کیلئے مکمل تیار
حیدرآباد۔ 16 اگست (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد میں جاریہ ہفتہ پہلے مرحلے کے ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کرنے کے لئے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے۔ کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے وزرا اور مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا آج ایک جائزہ اجلاس طلب کیا۔ ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کرنے کے معاملے میں عہدیداروں سے وضاحت طلب کی۔ عہدیداروں نے انہیں اور دوسرے وزراء کو بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں جس میں 70 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ابھی تک 4500 ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ مستحق افراد کا ویریفکیشن کرتے ہوئے پہلے مرحلے کے ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کرنے کی تیاریاں کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ 70 ہزار ڈبل بیڈ روم مکانات 5 یا 6 مرحلوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ کل یوم آزادی تقریب کے موقع پر چیف منسٹر کے سی آر نے گریٹر حیدرآباد کے غریب عوام میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کرنے کا اعلان کیا اس کے دوسرے دن ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرتے ہوئے ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کرنے کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں ریاستی وزرا محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو، سبیتا اندرا ریڈی، ملا ریڈی کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر پدماراؤ، جی ایچ ایم سی کے علاوہ دوسرے محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ ن
