آئندہ ماہ غیر موسمی بارشوں کا امکان
حیدرآباد9 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں جاریہ ہفتہ کے دوران موسم گرما شدت اختیار کرسکتا ہے اور آئندہ ماہ درجہ حرارت میں گراوٹ اور غیر موسمی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی میں کہا گیا کہ بیشتر اضلاع میں جاریہ ہفتہ درجہ حرارت 40ڈگری سیلسیس سے تجاوز کرے گا جبکہ حیدرآباد میں درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے۔دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں مجموعی طور پر درجہ حرارت 36ڈگری کے آس پاس ریکارڈ کیا جا رہاہے لیکن آئندہ دو یوم اس میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔خانگی ماہرین موسمیات کے مطابق 14مارچ کے بعد تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں غیر موسمی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتاہے جو کہ ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر 14 مارچ کے بعد رطوبت میں اضافہ اور غیر موسمی بارش ہو تو کاشتکاروں کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے غیر موسمی بارش کی پیش قیاسی نہیں کی گئی ہے لیکن درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کے امکانات کی توثیق کی جارہی ہے۔
