جازان بندرگاہ پر جہاز میں آتشزدگی، عملہ محفوظ

   

ریاض : سعودی کوسٹ گارڈ نے جازان کی بندرگاہ کے قریب سمندری مال بردارجہاز میں لگنے والی آگ کے دوران متاثرہ جہاز کے عملے کو بحفاظت بندرگاہ پرپہنچا دیا۔میڈیاکے مطابق کارگوشپ جس پرجمہوریہ پانامہ کا پرچم لہرارہا تھا میں آگ لگ گئے۔ متاثرہ جہاز جازان کی بندرگاہ سے 123 میل دورشمال مغربی کی جانب لنگرانداز تھا۔جہاز کے جس حصے میں آگ لگی تھی وہاں تجارتی اشیا کے کنٹینرز رکھے تھے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی سعودی کوسٹ گارڈ کی امدادی ٹیمیں متاثرہ جہاز کے عملے کو بچانے کیلیے وہاں پہنچ گئیں۔
کوسٹ گارڈ کے امدادی عملے نے ایک اورغیرملکی جہاز کے عملے کے ساتھ مل کرمتاثرہ جہاز کے کریو کو بحفاظت جہاز سے نکالا اورانہیں بندرگاہ تک پہنچادیا۔