ریاض : جازان ریجن کی مشرقی کمشنری العارضہ میں گھڑ سواری کا پہلا لیڈیز کلب قائم کردیا گیا ہے۔ سعودی ویژن 2030 سے ہم آہنگ لیڈیز کلب سے زندگی کا معیار بہتر ہوگا اور عربوں میں آبا و اجداد کے دور سے رائج گھڑ سواری کو پسند کرنے والے خاندانوں میں اس کی بڑی پذیرائی ہوگی۔ میڈیا کے مطابق العارضہ کمشنری کے باشندوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہاں گھڑ سواری کے پہلے لیڈیز کلب کے افتتاح پر مقامی لوگوں نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔جبلیہ کمشنری کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہر کے شور و ہنگامے سے دور کھلے علاقے میں گھڑ سواری کا شوق جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بڑا مفید ثابت ہوگا۔ اس سے صاف ستھری ہوا میں سانس لینے کی سہولت میسر آئے گی۔ جازان ریجن کی لڑکیاں گھڑسواری کی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں۔