ریاض : جنوبی سعودی ریجن جازان میں ایک مشتبہ حوثی میزائل حملے میں کم از کم پانچ شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کی جانب سے داغا گیا ایک راکٹ ایک سعودی گاؤں پر گرا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے نے شہری دفاع کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ہیں۔ حوثی باغیوں کی جانب سے تاہم اب تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی قیادت میں عرب اتحاد سن دو ہزار چودہ سے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔