حیدرآباد۔18 جولائی ( سیاست نیوز ) اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویر کے ذریعہ جن صحافیوں کی جاسوسی کئے جانے اور ٹیلیفون کا مکمل ڈاٹا حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں ان میں دہلی سے کام کرنے والے صحافیوں کی اکثریت ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ہندوستان ٹائمز گروپ کے چار برسر خدمت ملازمین اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ شیشر گپتا ‘ پرشانت جھا ‘ راہول سنگھ اورنگ ذیب نقشبندی اور ایک متعلقہ ایجنسی کا رپورٹ بھی زد میں رہنے کی اطلاعات ہیں۔ اسی طرح رتیکا چوپڑہ ‘ مزل جمیل ‘ سندیپ انی تھن ‘ منوج گپتا ‘ وجیتا سنگھ بھی شامل ہیں۔ اسی طرح دی وائر کے صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ان میں بانی ایڈیٹرس سدھارتھ وردھاراجن اور ایم کے وینو بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دیوی روپا مترا کا نمبر بھی اس میں شامل ہونے کا قیاس ہے ۔ دی وائر میں روہنی سنگھ ‘ سینئر کالم نگار پریم شنکر جھا اور سواتی چترویدی کے نام بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سائیکٹ دتا ‘ پرانجوئے گوہا ٹھاکرتا ‘ سمیتا شرما ‘ ایس این ایم عابدی اور افتخار گیلانی کے نام بھی شامل ہیں۔
