جاسوسی پر نیوی کمانڈر اور 2 ریٹائرڈ آفیسرس گرفتار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : ایک برسر خدمت نیوی آفیسر اور 2 ریٹائرڈ عہدیداروں کو سی بی آئی نے بحریہ کے کیلو درجہ والے آبدوز کو اپ گریڈ کرنے کے معاملہ میں راز کی معلومات کا مبینہ طور پر افشاء کردینے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے۔ اس کیس میں مزید گرفتاریاں ہوسکتی ہیں اور فی الحال یہ غیر واضح ہے کہ آیا جاسوسی کے اِس معاملے میں بیرونی انٹلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں یا نہیں۔ بحریہ کے بیان میں کہا گیا کہ بعض غیر مجاز اشخاص کے ساتھ معلومات کا افشاء ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ یہ جانچ انڈین نیوی کی پوری تائید و حمایت کے ساتھ جاری ہے۔ بحریہ داخلی انکوائری بھی کررہا ہے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اِس معاملے کی تحقیقات وائس ایڈمیرل اور ریر ایڈمیرل کررہے ہیں۔ ممبئی میں تعینات آفیسر پر راز کی معلومات کا افشاء کردینے کا الزام ہے۔ وہ کمانڈر کے رینک کا عہدیدار ہے۔ کیلو درجہ کے آبدوز سویت نیوی کے لئے سویت یونین میں بنائے گئے تھے۔