جاسوسی کا شبہ، اطالوی اور روسی فوجی افسر حراست میں

   

Ferty9 Clinic

ماسکو : اٹلی میں جاسوسی کے شبے میں ایک اطالوی نیوی افسر اور ایک روسی فوجی افسر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اطالوی پولیس کے مطابق دونوں افسران کو گزشتہ شب اس وقت گرفتار کیا گیا، جب اطالوی افسر کچھ راز روسی افسر کو فروخت کرنے والا تھا۔ اطالوی وزارت خارجہ نے اس واقعے کے بعد روسی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ابھی تک روس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

پرتگال کا موزمبیق میں
فوج بھیجنے کا اعلان
لزبن : پرتگال نے افریقی ملک موزمبیق کے علاقے پالما میں داعش کے ساتھ لڑائی میں اپنے ساٹھ فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگالی وزیر خارجہ آگسٹو سانتوس سیلوا کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کا مقصد مقامی سکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرنا ہوگا۔ داعش کے جنگجوؤں نے پیر کے روز ساحلی شہر پالما پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ موزمبیق حکومت کے مطابق متاثرہ علاقے میں ابھی تک لڑائی جاری ہے