چنڈی گڑھ: ہریانہ پردیش کانگریس ،سابق صدر راہل گاندھی سمیت ملک کے اپوزیشن لیڈروں، ججوں، صحافیوں اور آئینی عہدوں پر فائز لوگوں کی مرکزی حکومت کے ذریعہ مبینہ طور پر جاسوسی کرانے کے الزام میں 22 جولائی کو ہریانہ راج بھون کی طرف احتجاجی مارچ نکالے گی۔ ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر اجے چودھری نے آج یہاں بتایا کہ یہ احتجاجی مارچ صبح 10 بجے پارٹی کے مقامی ہیڈکوارٹر سے راج بھون کی طرف شروع ہوگا ۔