جاسوس کبوتر کو واپس کرنے ہندوستان سے پاکستانی شخص کی اپیل

,

   

٭ پاکستان کے گاؤں کے ایک شخص حبیب اللہ نے وزیراعظم ہند نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ جاسوسی کے شبہ میں ہندوستان میں پکڑے گئے کبوتر کو واپس کردیں۔ اُس شخص نے کہاکہ وہ اُس کبوتر کا مالک ہے۔ کشمیر کی سرحد پر دو دن قبل مقامی افراد نے اُس کبوتر کو پکڑا تھا جس کے پیر میں ایک رِنگ تھاجس پر کچھ اعداد تحریر تھے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ جاسوسی کے لئے بھیجا گیا ہے لیکن حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ کبوتر کے پیر میں رِنگ پر جو اعداد ہیں وہ اُس کا موبائیل نمبر ہے۔ حبیب اللہ نے بتایا کہ اُس کا گاؤں سرحد سے 4 کیلو میٹر کے فیصلہ پر ہے۔