جالندھر میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جائے گی:بھگونت مان

   

موہالی: وزیر اعلی بھگونت مان نے پنجاب کے موہالی میں جمعرات کو شروع ہوئی دو روزہ ‘پروگریسو انویسٹرس سمٹ-2023’ میں جالندھر میں ایک اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔سمٹ میں شرکت کے لیے آنے والے تاجروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مان نے کہا کہ پنجاب محنتی اور پانچ دریاؤں کی سرزمین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یہاں سرمایہ کاروں کو اچھا ماحول فراہم کرے گی۔