اخراجات کو کم کرنے کے نام پر میڈل میں مقدار سونے کی کمی
حیدرآباد۔5۔فروری(سیاست نیوز) جامعہ میں بہترین تعلیمی مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو دیئے جانے والے ’گولڈ میڈل‘ سے اب سونا غائب ہوجائے گا!ریاستی جامعات جو کہ اپنے طلبہ کو بہترین تعلیمی مظاہرہ پر گولڈ میڈل دیا کرتے تھے جس میں برائے نام مقدار میں سونا شامل کیا جاتا تھا بلکہ چند برس قبل تک گولڈ میڈل میں 2گرام تک کا سونا شامل کیا جاتا ہے جبکہ مابقی چاندی اور تانبہ اس میڈل کے اجزاء میں شامل ہوا کرتا تھا لیکن ریاست کی بیشترتمام جامعات نے گولڈ میڈل میں سونے کی مقدار کو گھٹاتے ہوئے 1گرام سے کم کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ یونیورسٹی کے ذمہ داروں کا کہناہے کہ کئی جامعات میں اخراجات کو کم کرتے ہوئے تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور حالیہ عرصہ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں جامعات پر گولڈ میڈل کے لئے عائد ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کی جامعات متحمل نہیں ہیں اسی لئے اس بات کا فیصلہ کیاگیا ہے کہ موجود ریاستی جامعات میں جو گولڈ میڈل جاری کئے جاتے ہیں ان میں سونے کی مقدار کو مزید گھٹا یا جائے تاکہ گولڈ میڈل دینے کی روایات کو برقرار رکھا جاسکے۔ 3