بھونگیر ۔ 28 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیر میں مقامی مدرسہ قدیم جامعہ اسلامیہ عربیہ جلیل پورہ میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات و اسنادات کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر صدر کمیٹی اقبال چودھری نے کہا کہ مدرسہ قدیم جامعہ اسلامیہ عربیہ شہر بھونگیر کی پہلی دینی وعصری درسگاہ ہے۔ جس کو قائم ہوئے 100 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے سر پرستوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص نظر رکھیں۔ اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیں۔ تا کہ بچے غلط راہ پر نہ جائیں۔ بعد ازاں سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سر پرست کمیٹی مشتاق چودھری،عطاالرحمن، نائب صدور شکیل ، مصطفے قادری، معتمد کمیٹی کاظم احمد، خازن کمیٹی رحیم الدین،نائب معتمد اقبال احمد،مشیر کمیٹی عبدالمتین،عثمان چودھری، صدر مدرس مولانا شعیب الرحمن، مولانا حافظ غلام دستگیر ، شجاع الدین،جمال،حافظ محمد حامد و دیگر اساتذہ وطلبہ وطالبات موجود تھے۔