جامعہ تشدد : آصف کو ضمانت

   

نئی دہلی۔ 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹوڈنٹ آصف اقبال کو اس کیس میں ضمانت عطا کی جو گزشتہ سال ڈسمبر میں سی اے اے کے خلاف احتجاجوں کے دوران جامعہ کے قریب پیش آئے تشدد سے متعلق ہے۔ ایڈیشنل سیشنس جج گورو راؤ نے 25 ہزار روپئے کے ضمانتی مچلکہ اور اتنی ہی رقم کی ضمانت پیش کرنے پر آصف کو راحت دی۔