جامعہ شوٹر کو پستول فراہم کرنے والا ریسلر گرفتار

,

   

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی پولیس نے ایک 25 سالہ ریسلر کو گرفتار کرلیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مخالف شہریت ترمیمی قانون احتجاجیوں پر فائرنگ کرنے والے ایک نابالغ کو پستول فراہم کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران فائرنگ کرنے والے نابالغ لڑکے یہ انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک ریسلر نے یہ پستول فراہم کیا تھا ۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ایک رشتہ دار نے اجیت نامی شخص سے یہ پستول حاصل کرنے میں اس کی مدد کی تھی ۔ اس نے یہ پستول 10 ہزار روپئے ادا کرتے ہوئے حاصل کیا تھا ۔