نئی دہلی 27 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے آج ایک روزہ بھوک ہڑتال کا اہتمام کیا اور الزام عائد کیا کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ طلبا نے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کے دوران اموات اور پرتشدد احتجاج کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔ اس کے علاوہ احتجاج کے سلسلہ میں جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں رہا کیا جائے ۔ ان کے دوسرے مطالبات میں پولیس حملوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنا اور جن کی جائیداد و املاک کو نقصان ہوا ہے انہیں معاوضہ ادا کرنا شامل ہے ۔ اس کے علاوہ مواصلاتی بلیک آوٹ ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے ۔ جامعہ رابطہ کمیٹی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے پرامن احتجاج پر تشدد کا راستہ اختیار کیا اور طلبا کے خلاف بے دریغ طاقت استعمال کی گئی ۔