اُوٹکور ۔27 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اُوٹکور مستقر پر جامعہ عائشہ سلفیہ کا سالانہ جلسہ عام منعقد ہوا جس کی صدارت فضیلۃ الشیخ نعمت اﷲ خان امیر صوبی جمعیت اہلحدیث تلنگانہ نے کی ۔ مہمانان خصوصی کے طورپر مولانا سمیر جامعیؔ ، مولانا نذیر احمد جامعیؔ ، مولانا زبیر احمد تانڈور ، عبدالقیوم نعیم ، ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی سرپنچ اُوٹکور ، محمد ابراہیم شا بھائی ، محمد منصور علی ، محمد عبدالسلیم حسن آباد نے شرکت کی ۔ اجلاس کا آغاز طالبہ شگوفہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا ۔ طالبات میں افراء بیگم اور مدیحہ نے نعت شریف پیش کی ۔ مولانا عبدالحفان جامعیؔ بانی جامعہ عائشہ سلفیہ نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ ڈاکٹر عبدالرحیم پاشاہ نے مدرسہ ھذا کی تفصیلی رپورٹ پیش کیا ۔ جامعہ عربیہ سلفیہ کے طالبات نے اُردو ، عربی ، تلگو اور انگریزی میں تقاریریں کیں ۔ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی نے کہاکہ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ طالبات نے مختلف زبانیں انگریزی و تلگو میں تعلیم کی اہمیت کو واضح کیا ہے ۔ میں ضرور اس مدرسہ کو تعاون کروں گا اور یہاں کے مسائل حل کروں گا ۔ تعلیمی مظاہرہ پر ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر طالبات میں اسناد اور انعامات کی تقسیم عمل میں آئی ۔