حیدرآباد۔یکم ستمبر (سیاست نیوز) جامعہ عثمانیہ اور جے این ٹی یو کے 2ستمبر کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ۔ حکومت سے ریاست میں 2 ستمبر کو تعطیل کے اعلان کے بعد ریاستی جامعات کے امتحانات کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور جے این ٹی یو نے یونیورسٹی کے تمام امتحانات کو ملتوی کرکے انہیں 5 ستمبر کو منعقد کرنے اعلان کیا جبکہ جامعہ عثمانیہ کی جانب سے ملتوی امتحانات کیلئے نئی تاریخ کے جلد اعلان کا فیصلہ کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات جامعہ عثمانیہ نے 2 ستمبر کو امتحانات کے التواء کے ساتھ یہ واضح کیا کہ جاریہ امتحانات 3 ستمبر سے معمول کے مطابق ہونگے ۔ رجسٹرار جے این ٹی یو کے اعلامیہ میں 2 ستمبر کومنعقد امتحانات کے التواء اور ان کا 5 ستمبر کو انعقاد عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔3