نئی دہلی ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے آج ایک دن میں شہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس کیخلاف تین مقامات پر احتجاج کیا ۔ انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور شاہین باغ میں احتجاج کرتے ہوئے عوام سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاہین باغ کی خواتین کے عزم اور حوصلہ کو میں سلام کرتا ہوں ۔ انہوں نے جرأت مندی کا شاندار مظاہرہ کیا ہے ۔ شاہین باغ میں عمر رسیدہ خواتین دادیاں بھی احتجاج میں حصہ لے رہی ہیں ۔شروع سے یہ لوگ بھوک ہڑتال پر ہیں ۔
