جامعہ ملیہ احتجاج، شاہ رخ خاں کی خاموشی پر روشن عباس کا سوال

,

   

٭ ریڈیو جیاکی و اداکار روشن عباس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کا احتجاج اور ان پر پولیس کارروائی پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خاں کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تو کہئے کیونکہ آپ بھی جامعہ ملیہ سے ہیں۔ روشن عباس نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ آپ کو جامعہ ملیہ کے طلباء کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ کس بات پر آپ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ شاہ رخ خاں، جامعہ ملیہ کے ماسٹر اسٹوڈنٹ رہے ہیں لیکن انہوں نے اداکاری میں اپنا کیریئر بنا لیا۔