نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سال 23-2022 میں آئی اے ایس کی مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ رہائشی کوچنگ اکیڈمی (آرسی اے) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سول سروسز (پرلمنری کم مینس) امتحانات سال 23-2022 کی مفت کوچنگ اور (ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ) تیاری کے لئے اقلیتوں، ایس سی، ایس ٹی اور خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ آن لائن درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 15 جون 2022 ہے۔یونیورسٹی اس سلسلے میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے ملک بھر میں دس مراکز یعنی دہلی، سری نگر، جموں، حیدرآباد، ممبئی، لکھنؤ، گوہاٹی، پٹنہ، بنگلورو اورمالاپورم (کیرالہ) میں انٹرنس امتحان منعقد کرے گی۔