جامعہ ملیہ اسلامیہ فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی’ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے داخلہ جاتی امتحانات کے لئے فارم پر کرنے کی تاریخ میں کی توسیع کرکے 29اپریل کردی ہے ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے عوامی تعلقات افسراور میڈیا کو آرڈینیٹر احمد عظیم نے آج یہا ں بتایا کہ طلبہ اب 29اپریل2019 تک اپنے من پسند تمام ہی کورسوں میں بھر سکیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ اب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 2019۔20 کے تعلیمی سیشن کے لئے بی ٹیک اور بی آرک سمیت سبھی کورسوں میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی تاریخ 29اپریل 2019 تک ہے جبکہ تصحیح کرنے کی آخری تاریخ 30اپریل 2019 ہے ۔آن لائن فارم پر کرنے اور دستور العمل حاصل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹس ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔