جامعہ ملیہ اسلامیہ میں غیر مسلموں سے امتیازی سلوک !

   

نئی دہلی: دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میںغیر مسلموں کے ساتھ امتیازی سلوک ہوتاہے اور انہیں اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈا لا جاتاہے ۔ اس بات کا انکشاف جسٹس (ر) ایس این ڈھینگرا کی سربراہی میں جے ایم آئی میں غیر مسلم طلبہ اور ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک اور غیر مسلموں پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کے الزامات پر قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کیا ہے ۔ کمیٹی نے جمعرات کو مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے ، وزارت تعلیم اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے دفتر کو اس سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس کمیٹی میں جسٹس (ریٹائرڈ) ڈھینگرا، دہلی پولیس کے سابق کمشنر ایس این سریواستو، دہلی ہائی کورٹ کے وکیل راجیو کمار تیواری، دہلی حکومت کے سابق سکریٹری اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر نریندر کمار (آئی اے ایس)، دہلی حکومت کے سابق سکریٹری (ممبر)، ڈاکٹر ندیم احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، کروڑی مل کالج، پورنیما، ایڈوکیٹ، دہلی ہائی کورٹ شامل ہیں۔