نئی دہلی ۔21جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے باعث تحریک الفاظ‘‘یوگا انسانیت کی زندگی کیلئے ایک ناگزیر لمحہ توقف ہے۔ سے جوش وولولے سے سرشار، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قیادت میں گیارہویں عالمی یوم یوگا (آئی ڈی وائی) 2025 منانے کیلئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسپورٹ کمپلیکس میں ‘یوگا فارون ارتھ،ون ہیلتھ’ کی تھیم کے تحت ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک ریلیز کے مطابق اس شان دار پروگرام کا انعقاد ڈپارٹمنٹ آف گیمز اینڈ اسپورٹس،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دفتر، ڈی ایس ڈبلیو،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اشتراک سے کیا تھا۔ تدریسی،غیر تدریسی اسٹاف اور طلبہ نے عالمی یوم یوگا میں حصہ لیا اور وزیر اعظم کے خطاب کے گواہ بنے ۔اس کے بعد تمام شرکا نے یوگا گرو پروفیسر (ڈاکٹر) بدرالاسلام کیرانوی،ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ڈاکٹر بی آئی کے یوگا اینڈ کلینک،آیوش پیرا میڈیکس نئی دہلی اور سابق تربیتی کمشنر،کے وی ایس بی ایس جی، وزارت انسانی بہبود،حکومت ہند، نئی دہلی کی نگرانی و رہنمائی میں وزارت آیوش،حکومت ہند کی ہدایات کے متعینہ ضابطوں کے مطابق یو گا کیا۔ یوگ گرو نے مختلف مدرائیں اور آسن کرکے شرکا کو دکھائے اور انھیں متعدد امراض میں روبہ صحت ہونے میں مختلف آسنوں کی خاص اقدار اور اہمیت اور جسمانی اعضا کو درست انداز میں رکھنے اور لچک دار بنائے رکھنے کے متعلق بتایا۔ پروفیسر آصف نے صحت مند دماغ، جسم اور روح کے حصول کیلئے یوگا کی قدیم اور ثروت مند روایت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انھوں نے جامعہ برادری سے کہا کہ وہ یوگا کو اپنے معمولات زندگی میں کامل طورپر شامل کریں۔
انھوں نے کہا کہ دل کو صاف رکھنے کا بہترین طریقہ اور پر امن اور ہم آہنگ ذات کی برقراری کے لیے یوگا بہترین ذریعہ اور وسیلہ ہے ۔ دل ہماری فکر سے جڑتا ہے اوردماغ اور ہماری فکر کو خالص رکھنا ہی صحت مند دل رکھنا ہے ۔ پروفیسر رضوی نے کہا کہ ‘‘ آئی ڈی وائی ترقی یافتہ ہندوستان کے اہداف کے حصول میں مدد بہم پہنچائے گا۔