جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تاریخی کارنامہ، این آئی آر ایف 2022 کی فہرست میں حاصل کیا تیسرا مقام

   

نئی دہلی: ملک کی مشہور و معروف اقلیتی درسگاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی طرف سے آج جاری کردہ نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک  2022 میں ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے این آئی آر ایف کی گزشتہ سال کی اپنی چھٹی رینک سے اس سال مزید بہتر مظاہرہ کیا ہے۔وزارت تعلیم، حکومت ہند نے ملک میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی رینکنگ پہلے سال 2016 میں شروع کی تھی۔ پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ’خدا کے فضل وکرم سے جامعہ ملیہ اسلامیہ مسلسل ترقی کی نئی نئی منزلیں طے کر رہا ہے۔ یونیورسٹی تدریس، آموزش اور تحقیق کے معیار کو بہتر کرنے کے لئے متواتر جدو جہدکر رہی ہے۔