جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ کومغربی بنگال اردو اکادمی کا ایوارڈ

   

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے اساتذہ ہ پروفیسر شہزاد انجم، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر جاوید حسن اور ڈاکٹر ثاقب عمران کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے ۔ ملک کی باوقارمرکزی یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اس کے شعبہ اردوسے وابستہ چار اساتذہ کو مغربی بنگال اردو اکادمی نے 2018 اور2019 کے قومی سطح کے انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں صدر شعبہ پروفیسر شہزاد انجم کو ‘جان گلکرسٹ ایوارڈ ڈاکٹر خالد مبشر کو ‘وفا راشدی ایوارڈ، ڈاکٹر جاوید حسن کو ‘ظفر اوگانوی ایوارڈاور ڈاکٹر ثاقب عمران کو ‘قدرت اللہ قدرت ایوارڈ کا مستحق قراردیا گیا۔