نئی دہلی ۔ 14اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) 22 سالہ طالب علم جس کا تعلق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے ہے مبینہ طورپر اپنے آپ کو پھانسی سے لٹکاکر خودکشی کرلی ۔ وہ کرائے کے ایک مکان میں جنوب مشرقی دہلی کے ایک علاقہ اوکھلا میں مقیم تھا ۔ اُسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُسے مردہ قرار دیدیا گیا ۔ پولیس کے بموجب یونیورسٹی کی عدلیہ کے بموجب وہ سال اول کا طالب علم تھا اور کیرالا کا متوطن تھا ۔ مہلوک کی شناخت بی کے عرفان کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ایم اے (نفسیات) کے سال اول کا طالب علم تھا ۔