جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر بلااشتعال حملہ کا الزام ایم ایچ آر ڈی کو رپورٹ

,

   

٭٭ نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ نے وزارت فروغ انسانی وسائل (ایم ایچ آر ڈی) کو ایک تازہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے پولیس کی گزشتہ ہفتہ یونیورسٹی کے احاطہ میں داخلہ کے بارے میں عدالتی تحقیقات کی در خواست کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ بے قصور طلباء کو نشانہ بنایا گیا جن کا ہجوم سے کوئی تعلق نہیں تھا جس کے نتیجہ میں انہیں شدید زخم آئے اور انہیں غیرانسانی زدوکوب کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایک طالبعلم کی پولیس کارروائی میں بصارت جاتی رہی ۔