جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر بربریت کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے پر سشانت سنگھ ”ساودھان انڈیا“ سے باہر 

,

   

Ferty9 Clinic
ممبئی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر دہلی پولیس کی جانب سے ظلم و تشدد کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے کی پاداش میں چھوٹے پردہ کا مقبول عام شو ”ساو دھان انڈیا“ کے اینکر سشانت سنگھ کو شو سے برخواست کردیا ہے۔ سشانت 2011ء سے اس شو کے اینکر تھے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کل رات ہی پتہ چلا کہ ساودھان انڈیا سے میرا معاہدہ ختم کردیا گیا ہے اور اس کی مجھے کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔
میں اس بارے میں کوئی قیاس آرائیاں بھی نہیں کرتا۔ لیکن مجھے معلو م ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پرظلم کے خلاف احتجاج میں شریک ہونے پر یہ کام کیا گیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ چینل انتظامیہ کو پورا اختیار ہے کہ  وہ شو کے اینکر کو تبدیل کریں۔  انہوں نے کہا کہ کام کھونے کے ڈر سے میں دوسروں کی پسند پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ میں اپنا ٹیلنٹ بیچتا ہوں اپنا ضمیر نہیں۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ جب میرے بچے بڑے ہوں گے اور مجھ سے پوچھیں گے کہ جب طلبہ پر ظلم ہورہا تھا تو آپ نے ان کے لئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ میرے پاس میرے بچوں کے سوال کا جواب ہوناچاہئے۔