جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نئے دارالمطالعہ کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کیلئے نئے ریڈنگ ہال (دارالمطالعہ) کا افتتاح چہارشنبہ کو عمل میں آیا۔ یاد رہے کہ تقریباً تین ماہ قبل سی اے اے کے خلاف کئے گئے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے جامعہ کی لائبریری پر بھی ہلہ بولتے ہوئے متعدد طلباء و طالبات کو زخمی کردیا تھا جس سے نہ صرف ملک گیر بلکہ عالمی سطح پر بھی پولیس کی مذمت کی گئی تھی۔ یونیورسٹی سے جاری ایک بیان کے مطابق دارالمطالعہ کے کتاب کے اجراء اور جمع کروانے کے سیکشن کے علاوہ مطالعہ کا ہال بھی طلباء و طالبات کیلئے کھول دیا گیا۔ 15 ڈسمبر کو پولیس نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں داخل ہوکر طلبہ کو زدوکوب کیا تھا تاہم بعدازاں یہ کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی میں باہر سے گھس آنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔