آج (29اکتوبر) کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قیام کے 99 سال مکمل ہوگئے ہیں، آج سے یونیورسٹی میں یوم تاسیس منایا جائے گا، جس کا آغاز ہوچکا ہے، اور اس پروگرام کا آغاز ایم سے انصاری ہال میں پرچم کشائی کے ذریعے ہوا جس میں وائس چانسلر کو طلباء کی طرف سے گاڑڈ اف انر پیش کیا گیا، اس تین روزہ سالانہ تقرب اسناد میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کونند بحیثیت مہمان ذی وقار شرکت کریں گے۔ اور جامعہ کے سابق وائس چانسلر سید شائق بحیثیت مہمان خصوصی آئیں گے۔
ان تین روزہ تقریبات میں کوئز مقابلہ اور دیگر ثقافتی پروگرام بھی ہونگے، جس میں طلباء اپنی بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،۔
آپ کو بتادیں کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سنگ بنیاد 29 اکتوبر کو سن 1920ء میں رکھا گیا تھا، اور آج 99 سال مکمل ہوگئے ہیں اور اپنی ایک صدی سے دوسری صدی میں داخل ہو رہا ہے۔ پوری یونیورسٹی میں ایک جشن جیسا ماحول ہے، کل صدر جمہوریہ رام ناتھ کونند یہاں پر آئیں گے۔ اور منی پور کی گورنر نجمہ ہبت اللہ بھی کل کے پروگرام میں شرکت کریں گی۔
آپ کو بتادیں کانگریس نے گاندھی جی کی قیادت میں یہاں پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فکر لاگو کی پھر یونیورسٹی ترقی کرتی گئی اور 1988 میں اسے مرکزی یونیورسٹی کا درجہ ملا، اور آج بھی ملک کی چنیندہ یونیورسٹیوں میں اسکا شمار کیا جاتا ہے۔