نئی دہلی: دہلی ہائیکورٹ نے جیل حکام کو ہدایت دی ہیکہ وہ اس سال کے اوائل میں شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلہ میں گرفتار اور محروس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم آصف اقبال تنہا کو امتحان تحریر کرنے کیلئے جیل سے گیسٹ ہاؤز منتقل کرے۔ جسٹس منوج کمار کوہری نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے یہ بھی کہا کہ ملزم کو پڑھائی کیلئے کتابیں فراہم کریں۔ یہ امتحانات جمعہ سے شروع ہورہے ہیں۔ آصف اقبال کو لاج پت نگر میں واقع گیسٹ ہاؤز منتقل کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ گیسٹ ہاؤز سے آصف اقبال کو جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر کو پولیس لے جائے گی اور لائے گی۔