نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا ہیکہ بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات کو شکست کے خوف کی بناء ملتوی کرانا چاہتی ہے اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قریب فائرنگ بی جے پی کی منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے۔ سنجے نے کہا کہ بی جے پی قائدین دہلی کے ماحول کو اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعہ مسلسل بگاڑ رہے ہیں اور انہوں نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو دہشت گرد تک کہہ دیا ہے۔
