جامعہ ملیہ لائبریری کی دوبارہ کشادگی

,

   

Ferty9 Clinic

٭ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران جامعہ ملیہ لائبریری کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ یہاں پولیس نے طلبہ پر حملے کر تے ہوئے توڑ پھوڑ مچائی تھی ۔ 15 ڈسمبر کو طلبہ کے خلاف پولیس کی مبینہ کارروائی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اس لائبریری کو نقصان پہنچایا گیا تھا ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری کو تقریباً تین ماہ بعد کھول دیا گیا ہے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ناظم وسیم احمد نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اب تک کوئی معاوضہ نہیں ملا ہے ۔ یونیورسٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ 2.66 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔