جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گاندھی جینتی کے موقع پر بہت بڑا اعلان کیا گیا ہے، جامعہ ملیہ میں گاندھی 150ویں سالگرہ کے موقع پروائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے یونیورسٹی عملہ اور طلباء سے پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے اور کیمپس کو صاف رکھنے کا عہد لیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ خود بھی استعمال نہ کریں اور دوسروں کو بھی استعمال نہ کرنے کی ترغیب دیں۔ اور لوگوں کو اس پابندی کی یاد دلاتے رہیں۔۔
طلباء کے کلاسس کے ساتھ ساتھ تمام ہاسٹل، جامعہ کمیونٹی سنٹر، کینٹین، دکانیں، کافی ہاؤسز وغیرہ شامل ہیں۔ رجسٹرار اے پی صدیقی (آئی پی ایس) کے اعلان کے بعد اساتذہ اور طلباء نے جھاڑو کا استعمال کرتے ہوئے کیمپس میں صفائی مہم کا بھی آغاز کیا اور ڈسٹ بینوں میں کچرا جمع کرکے مثال قائم کی جائے، اور پلاسٹک کا متبادل ڈھونڈا جائے۔
وائس چانسلر نے این ایس ایس اور این سی سی رضاکاروں پر مشتمل طلباء کے 7 گروپوں کو بھی روانہ کیا جو شہر کے قریبی علاقوں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ وہ اپنی روز مرہ کی زندگی اور صفائی میں پلاسٹک کے استعمال سے باز آجائیں۔ یونیورسٹی کیمپس میں جن اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں پلاسٹک کی بوتلیں، کپ، گلاسز اور دیگر اشیاء، پولی تھین بیگ اور 50 مائیکرون سے کم پلاسٹک کی اشیاء، پلیٹری، کپ، تنکے، وغیرہ سمیت کٹلری اور اسٹائروفوم سے بنی دیگر آرائشی اشیاء شامل ہیں، ساتھ ہی ساتھ تھرموکول پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس قانون پر سختی سے عمل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے تمام دفاتر کو آگاہ کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 روپے جرمانے کےلیے کہا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں آج مہاتما گاندھی پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں مہاتما گاندھی کی انگریزی اور اردو میں ڈاکٹر ایم اے انصاری کو لکھے گئے نایاب خطوط، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بانیوں اور چانسلر، زہرا انصاری ڈاکٹر ایم اے انصاری کی صاحبزادی، جنھیں لوگ گاندھی جی بیٹی کہا کرتے تھے ساتھ ہی ساتھ یونیورسٹی کے قیام کے دنوں میں یونیورسٹی سے وابستہ گاندھی جی سے متعلق کئی نادر تصاویر اور کتابیں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک کی مختلف یونیورسٹی اور تعلیم گاہوں پر گاندھی کا یوم پیدائش زور وشور سے منایا گیا اور مختلف پروگرامات بھی کئے گئے، اور صفائی ابھیان بھی پورے ملک میں زور وشور کے ساتھ منایا گیا۔