جامعہ ملیہ میں قومی تعلیمی پالیسی کی ابھی تک نہیں دی گئی منظوری، دو ماہ میں شروع ہوگا نیا سیشن

   

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اکیڈمک اور ایگزیکٹو کونسلوں نے ابھی تک یونیورسٹی میں قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دو ماہ میں نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے والا ہے۔ اگرچہ این ایی پی کو یونیورسٹی نے اصولی طور پر منظوری دے دی ہے، لیکن اسے لاگو کرنے کے لیے اکیڈمک کونسل اور ایگزیکٹو کونسل کی منظوری درکار ہے۔