جامعہ ملیہ میں 15 غیر مسلم طلبہ کو فیل کرنے والا اسسٹنٹ پروفیسر معطل

   

نئی دہلی27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے غیر مسلم 15 طلباء کو ایک امتحان میں فیل کرنے والے اسسٹنٹ پروفیسر ابرار احمد کو جانچ ہونے تک معطل کر دیا ہے ۔ یونیورسٹی نے ٹوئٹر پر کہا کہ اس کی معلومات نہیں ہے ۔ یونیورسٹی نے اسے سنگین زیادتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانے والا بتایا ہے ۔ ڈاکٹر ابرار کو جانچ ہونے تک معطل کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر ابرار نے خود ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ اس نے ایک امتحان میں 15 غیر مسلم طلباء کے علاوہ سبھی کو پاس کر دیا ہے ۔