نئی دہلی ۔ 14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نجمہ اختر نے آج دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائیک سے ملاقات کی اور اُن سے گذشتہ ماہ جامعہ کیمپس پر پولیس کارروائی کے سلسلہ میں ایف آئی درج کرنے کی درخواست کی ۔ عہدیداروں نے کہا کہ نجمہ اختر نے پٹنائیک اور دیگر سینئر پولیس افسروں سے ملاقات کی ۔ پیر کو نجمہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی پولیس ظلم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے عدالت سے رجوع ہونے کے امکان پر غور کرے گی ۔