نئی دہلی: جامعہ ملیہ کی طالبات پر دہلی پولیس نے ظلم و بربریت کی انتہاء کردی۔ جامعہ ملیہ کے طلبہ نے جامعہ سے پارلیمنٹ تک مارچ نکال رہے تھے۔ پولیس نے انہیں انتہائی درد ناک طریقہ مارا پیٹا۔ لڑکیوں کو جوتوں سے ان کے سینوں اور شرم گاہوں پر مارا گیا جس کے نتیجہ میں بعض لڑکیوں کو مخصوص مقام سے خون بہنا شروع ہوگیا۔ پولیس نے بری طرح سے لاٹھیوں اور جوتوں سے شدید زدو کوب کیا ہے۔
احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کار ان مسلم خواتین کو پاکستانی بتاکر انہیں مارنے کی ہدایت دے رہے تھے۔