جامعہ ملیہ کی طالبہ نے اپنی شادی پر سی اے اے کے خلاف پلے کارڈ تھام کر احتجاج کیا

,

   

٭ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک طالبہ نے اپنی شادی کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پلے کارڈز تھام کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ دولہا اور ارکان خاندان نے بھی اس انوکھے احتجاج میں اس کا ساتھ دیا ۔ اس موقع پر دلہن نے کہا کہ ملک کے ایک ذمہ دار شہری ہوتے ہوئے اس نے سی اے اے کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے اپنی شادی کے موقع کو بھی ایک پلیٹ فارم کی طرح استعمال کیا ہے اور یہ ملک کے سیکولر تانا بانا پر اثر انداز ہوگا ۔