نئی دہلی ۔ /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک طالبعلم شاداب فاروق کو جو گزشتہ روز یونیورسٹی کے باہر سی اے اے کے خلاف احتجاج کے دوران ایک شخص کی فائرنگ میں زخمی ہوگئے تھے ۔ جمعہ کی صبح دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینس (ایمس) سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ جامعہ میں ماس کمیونیکیشن کے طالبعلم اور شاداب کے ایک دوست الامین نے کہا کہ انہیں آج 8 بجے صبح ڈسچارج کیا گیا ۔ الامین نے کہا کہ ’ ان (شاداب) کے والد جمعرات کی شب دہلی پہونچے تھے ۔ لیکن وہ کشمیر واپس نہیں ہوں گے اور بدستور یونیورسٹی میں مقیم رہیں گے ۔ ایمس میں شاداب کی سرجری کی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک شخص نے احتجاجی طلبہ پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد وہاں کشیدگی پھیل گئی تھی ۔