٭٭ فلمسٹار تاپسی پنو نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران طلباء پر پولیس کی کارروائی پر دکھ کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہا کہ طلباء پر پولیس کی کارروائی سے متعلق ویژولس دیکھ کر اچھا نہیں لگا اور بہت دکھ ہوا ۔ تاپسی پنو نے کہا کہ ویڈیوز میں طلباء ان پر ہوئے مظالم کی تفصیلات بتارہے تھے ۔ فلم اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون پر اپنے خیالات کا تاحال اظہار نہیں کیا ہے چونکہ انہوں نے اس کا جائزہ نہیں لیا ہے ۔