نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اساتذہ کی انجمن نے بدھ کے روز ایک مارچ کا انعقاد کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاۓ جو یونیورسٹی کے کیمپس میں داخل ہوئے اور طلباء پر ظلم کیا۔
اساتذہ نے جامعہ کے طلبا پر پولیس کارروائی کے خلاف ملک گیر پیمانے پر ان کی حمایت میں انے والے طلباء اور عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اساتذہ ایسی تختیاں ہاتھ میں لیے ہوۓ تھے جس میں لکھا تھا کہ ’ہمارے ہاتھ میں قلم ہے کارتوس نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کے طلباء پر ہوۓ پولیس کی ظلم و بربریت کے خلاف پورا ملک کھڑا، ہوگیا ہے اور اس پوری معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کی مانگ ہو رہی ہے۔