حیدرآباد: حالاتِ حاضرہ اور کورونا وباء کے پیش نظر حضرت بانی جامعہ نظامیہ مولانا حافظ محمد انواراللہ فاروقی علیہ الرحمۃ کے سالانہ عرس تقاریب اس سال ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ طلباء قدیم اور محبان جامعہ و عامتہ المسلمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ عرس تقاریب میں شرکت فرمانے کے بجائے اپنے اپنے مقامات پر ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔ خصوصاً اضلاع و دیگر ریاستوں کے طلباء سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ زحمت نہ کریں کیونکہ جامعہ میں سال حال رہائش کا کوئی انتظام نہیں ہے۔