جامعہ نگر تشدد کے ایک ملزم کو عبوری راحت

   

نئی دہلی۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے ایک مقامی لیڈر آشو خاں کی ضمانت میں 45 دن کی عبوری توسیع دی ہے جنہیں گزشتہ سال 15 ڈسمبر کو سی اے اے مخالف احتجاجیوں کے ایک ہجوم کو اُکسانے اور فساد پھیلانے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بپن کمار رائے نے جامعہ نگر اور نیو فرینڈس کالونی میں پرتشدد احتجاج سے متعلق دو مقدمات میں دو لاکھ روپئے مچلکہ پر عبوری راحت دی ہے۔ عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ ثبوت میں الٹ پھیر کی کوشش نہ کریں اور اس کی اجازت کے بغیر ملک نہ چھوڑیں۔ آشو خاں کو قبل ازیں اپریل میں عبوری ضمانت دی گئی تھی۔